1 اگست 2012 - 19:30

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ تیار کرنے والے آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ابنا: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ تیار کرنے والے آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو علی الصبح سکیورٹی فورسز نے وسطی کابل کے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ یہ لڑائی چھ گھنٹے جاری رہی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد سے دھماکہ خیز مواد کے دو پیکٹ اور خودکش جیکٹس اور دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ کارروائی کے وقت درجنوں گھر خالی کروا لیے گئے۔ جائے واردات سے بارود سے بھری گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔ طالبان نے اس لڑائی میں اپنے کسی جنگجو کے شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔

.......

/169